نصیر آباد: ٹیپل شاخ میں دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

307

فوجی مقاصد کیلئے زیر تعمیر فوجی کمپنی کے چار اہلکار اس حملے میں شدید زخمی ہوئے ہیں – دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع نصیر آباد کے علاقے ٹیپل شاخ کے مقام پر ایف ڈبلیو او کے کارندوں پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب وہ فوجی مقاصد کیلئے ایک سڑک کی تعمیر اور نگرانی میں مصروف عمل تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں ایف ڈبلیو او کے چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ فوجی مقاصد کیلئے زیر تعمیر پروجیکٹ پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔

ترجمان دوستین بلوچ نے کہا کہ آزاد بلوچستان کے حصول تک ہمارے مسلح کاروائیاں جاری رینگے۔