نصیرآباد: دستی بم حملے میں چار افراد زخمی

322

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمی ہونے والوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے مذکورہ افراد مزدور ہیں جو تعمیراتی کمپنی سے منسلک تھے اور انہیں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں سڑک کی تعمیراتی کام میں مصروف تھے۔

واقعہ نصیرآباد کے علاقے ٹاپل کے مقام پر پیش آیا ہے جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد دینے کے لئے سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔