نجیب بلوچ بازیاب، والد تاحال لاپتہ

494

گیارہ اگست کو پنجگور سے لاپتہ ہونے والے نجیب بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق نجیب عرب امارات میں مزدوری کرتا تھا جو چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی علاقے آئے ہوئے تھے اور چھٹیاں ختم ہونے کے بعد واپس جارہے تھے کہ فورسز نے انہیں پنجگور سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔

نجیب بلوچ کی والدہ اور بہن اسماء ان کے لاپتہ ہونے کے بعد سرا احتجاج تھی۔

خیال رہے کہ نجیب بلوچ لاپتہ جمیل بلوچ کے بیٹے ہیں جنہیں 29 اپریل 2013 کو بلوچستان کے ضلع آواران سے پاکستانی فورسز نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔