مند کے سرحد پر باڑ لگانے والی فوجی تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا ۔ بی ایل ایف

327

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تیرہ اکتوبر کو ہمارے سرمچاروں نے مند میں شند اور دارِ چم کے علاقوں کے درمیان سرحد پر باڑ لگانے والی فوجی تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا۔جس میں پانی لے جانی والی ٹینکر بلڈوزر جلا ڈالے جبکہ ڈرائیوروں کو سویلین ہونے کی وجہ سے کوئی نقصان دیئے بغیر چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  تمام سویلین کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج اور اس کی استحصالی منصوبوں سے دور رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ کمپنی سرحد پر باڑ لگانے اور سڑک کی تعمیر کا کام کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  یہ استحصالی منصوبے ہیں جن کے تحت بلوچوں کو غلام رکھنے اور بلوچ وسائل کی لوٹ مار میں تیزی لائی جارہی ہے۔