مستونگ: روڈ حادثے میں چار افراد جھلس کر جاں بحق

362

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی اور مزدہ ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مستونگ کوئٹہ تفتان مرکزی شاہراہ پر کانک کراس کے مقام پر ایرانی ساختہ پک اپ اور مزدہ ٹرک میں تصادم کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی ایرانی پٹرول سے لوڈ تھی۔

ذرائع مزید بتارہے ہیں کہ گاڑیوں میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ طلب کی گئی