شاہرگ بم حملے میں قابض پاکستانی فوج کے 2 اہلکار ہلاک کیئے – بی ایل اے

309

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ہمبو کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو ایک بم حملے میں نشانہ بناکر جانی نقصان سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے دشمن فوج کے قافلوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے قائم ایک چیک پوسٹ میں بارودی مواد اس وقت نصب کیا، جب دشمن اہلکار وہاں موجود نہیں تھے۔ جب دشمن فوج کے اہلکار مذکورہ پوسٹ پر ڈیوٹی دینے کیلئے پہنچے تو انکو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ دھماکے سے مورچہ تباہ ہوگیا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔ بی ایل اے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزادی کے حصول تک بلوچستان پر قابض افواج پر ہمارے حملے جاری رہینگی۔