سی ٹی ڈی نے آج بارکھان میں تین افراد کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
جن افراد کو سی ٹی ڈی نے پولیس کے حوالے کیا ہے ان کی شناخت سی ٹی ڈی نے صوالی ولد شاہ بیگ سکنہ تربت، نثار احمد ولد محمد اسلم سکنہ بلیدہ اور رحیم جان ولد عبدالواحد سکنہ بلیدہ ظاہر کی ہے۔
تاہم سی ٹی ڈی نے یہ ظاہر نہیں کی ہے کہ ان لوگوں کو کہاں اور کب حراست میں لیا گیا تھا۔
دوسری جانب بلوچ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ تینوں افراد پہلے سے زیر حراست لاپتہ افراد ہیں جنہیں مختلف اوقات میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تھا اور آج انہیں پولیس کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ تاحال مذکورہ افراد کے اہلخانہ سامنے نہیں آئے ہیں۔