سرکاری پروپگنڈہ سے تحریک سے وابستگی ختم نہیں کرونگا ۔ یو بی اے کمانڈر رئیس بلوچ

584

یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے کمانڈر رئیس بلوچ نے میڈیا میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابض ریاست نے گذشتہ دنوں میرے چند کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میرے ذاتی آڈیو پیغامات کو سوشل میڈیا میں رد و بدل کرکے پیش کیے جن سے تحریک سے وابسطہ جہدکاروں یا تنظیم کے دوستوں کی میرے طرف سے دل آزاری ہوئی سب سے معافی چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ قابض ریاست ہردن جدید طریقوں سے قومی جہدوجہد کو سبوتاژ کرنے اور مجھے قومی تحریک سے منحرف کرنے کی کوشش کررہی ہے مگر ہم قابض دشمن کے کسی بھی چال کو بلوچ قومی کمک سے کامیاب ہونے نہیں دینگے، آزاد بلوچستان کی حصول تک ہر قیمت ہہ جہد و جہد جاری رکھینگے۔