نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ گزستہ کئی روز سے 2 لاشیں شال کی سڑکوں پر انصاف کے منتظر ہیں۔ شال کے لرزہ خیز سرد موسم میں بوڑھے ، نوجوان بچے اور خواتین سب ہی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں مگر حکومتی ارکان کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی.
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ ہوشاب کے لواحقین کے مطالبات پر اب تک حکومتی موقف کا واضح نہ ہونا اس معاملے پر انکی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتی یے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ان 2 لاشوں کی حالت ٹھیک نہیں مگر سینکڑوں زندہ انسانوں کو ایسی آفتوں سے بچانے کی خاطر وہ بوڑھے کمزور اپنے لخت جگروں کو دفن تک نہیں کر رہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ فوری طور ان مطالبات پر اپنا موقف واضح کرے۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس انسانیت سوز واقع کے خلاف سیاسی تنظیم و پارٹیوں، انسانی حقوق کے اداروں سمیت صحافی ادارے بھی اپنی زمہداری ادا کرنے سے قاصر ہیں انکی مجرمانہ خاموشی تاریخ میں یاد کیا جائےگا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی سانحہ ہوشاب لواحقین کے کل کے احتجاج سمیت آئندہ لائحہ عمل میں طے کئے گئے تمام مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور اس مشکل گھڑی میں پارٹی انکے ساتھ آخر تک کھڑی رہے گی۔