دشت اور کاہان میں پاکستانی فورسز پر راکٹ حملے

765
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے دشت اور کاہان میں دو مختلف حملوں میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے گاؤں کڈان میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فوجی کیمپ پر مارٹر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

دریں اثناء کوہلو کے علاقے کاہان میں نامعلوم افراد نے پاکستان فوج کے مرکزی کیمپ کو راکٹ حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ حملے کے بعد فورسز نے کیمپ سے متصل علاقوں کو گھیرے میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا۔

دونوں میں حملوں میں فورسز کو جانی ار مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کئے گئے۔

مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاحال ان حملوں کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔