خفیہ اداروں نے بھائی کو جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا – گل زادی بلوچ

571

مچھ کے رہائشی گل زادی بلوچ کا لاپتہ افراد کے کیمپ آمد، حکومت سے لاپتہ بھائی کو منظرے عام پر لاکر انصاف فراہم کرنے کی درخواست کی۔

گل زادی بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی محمد ودؤد ساتکزئی کو 12 اگست مچھ لچھی سے فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے اس وقت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جب وہ گھر سے مسجد کی طرف نماز پڑھنے کے لئے نکلا تھا۔

گل زادی بلوچ نے کہا کہ میرے بھائی کو زبردستی بغیر کسی جرم کے حراست میں لیکر دیگر بلوچوں کی طرح جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا ہے –

جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے ودؤد بلوچ کے ہمشیرہ نے انسانی حقوق کے ذمہ داروں سمیت اعلی حکام سے بھائی کی بازیابی کی درخواست کی ہے۔

گل زادی بلوچ نے کہا کہ اگر اس کے بھائی پر کوئی بھی الزام ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کرکے فری ٹرائل کا موقع دیا جائے –

گل زادی بلوچ نے اپنے بھائی کی تفصیلات وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کو جمع کرادی ہے۔