خضدار ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

111

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں روڈ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں –

حادثہ زیرو پوائنٹ کے قریب موٹرسائیکل و ٹرک گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ جانبحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایرانی ساختہ پک اپ گاڑی اور مزدہ ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے ہیں۔

بلوچستان سیاسی و سماجی حلقے ان حادثوں کی وجہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے خستہ حالی کو قرار دیتے ہیں انکا مطالبہ ہے کہ حکومت کوئٹہ کراچی روڈ کو ڈبل روڈ بنائے تاکہ ان حادثوں کو روکا جاسکے-