خضدار: فورسز کی چیک پوسٹ پر بم حملہ

480

بلوچستان کے ضلع خضدار میں منگل کی شام پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر بم حملہ کیا گیا –

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے خضدار شہر کے اندر قائم ایف سی کے ایک چیک پوسٹ کو دستی بم سے نشانہ بنایا، حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔

پولیس نے جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

واقعہ کے بعد فورسز اہلکارون نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سخت چیکنگ شروع کر دی ہے۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، تاہم خضدار اور گرد نواح میں اس سے پہلے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔