بلوچستان کے ضلع خاران میں مسلح افراد کے حملے میں حکومتی حمایت یافتہ گروہ کا ایک رکن ہلاک ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے خاران کے علاقے لجے میں برشونکی کے مقام پر حکومتی حمایت یافتہ گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈز کے ایک ٹھکانے کو حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مسلح افراد نے حافظ ممتاز نامی شخص کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سفی اللہ ہلاک ہوگیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز نے متعدد مسلح جھتے تشکیل دی ہوئی ہے جن کو ڈیتھ اسکوڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ قوم پرست تنظیمیں الزام عائد کرتے ہیں انہیں فورسز نے بلوچ تحریک آزادی کو کاؤنٹر کرنے کے لئے مکمل کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے جو مختلف سماجی برائیوں میں بھی ملوث ہیں ۔
خیال رہے لجے اور گردنواح میں مذکورہ گروہ متحرک ہیں، مذکورہ شخص حافظ ممتاز کے بھائی کو بھی خاران شہر میں گذشتہ سالوں مسلح افراد نے نشانہ بناکر ہلاک کیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔