تگران میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ

338
File Photo

بلوچستان کے علاقے تگران میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ زامران کے سرحدی علاقے تگران میں زامری کوْر کے مقام پر مسلح افراد نے راکٹوں اور دیگر ہتھیاروں سے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کو جانی اور مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال اس حوالے سے حکام نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں مشرقی اور مغربی بلوچستان کو جدا کرنے والی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جاری ہے مذکورہ پوسٹ باڑ لگانے میں مصروف اہلکاروں کے حفاظت پر معمور تھی۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔