تعمیر شدہ دوکانوں کو لینڈ مافیا نے تھوڈ کرکے ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ اہلیان عبدین زئی

235

پنجگور میں اہلیان عبدین زئی غریب آباد چتکان کے سرکردہ رہنماء مقبول احمد محمد رحیم، حاجی زاہد علی جان، سدھیر احمد نے اہلیان عبدین زئی کے مکینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا اور قبضہ گیر گروپ کی جانب سے پنجگور بازار چیئرمین شعیب جان مارکیٹ کی قریب ہمارے آباؤ اجداد کی زمین پر تعمیر شدہ دوکانوں کی تھوڑ پھوڑ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق پنجگور کے پرانی آبادی قریش قبیلہ عبدین زئی سے ہیں جو پنجگور چتکان میں صدیوں سے آباد ہیں مذکورہ زمین پر ہمارے تعمیر شدہ دوکانوں کو رات کی تاریکی میں لینڈ مافیا نے تھوڑ پھوڑ کرکے ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زمین پر کئی سالوں سے پہلے ہمارے آباوجداد کے رہائشی مکانات و زرعی باغات تھے جو تمام قانونی دستاویزات کے ہمراہ ہمارے پاس موجود ہیں جس پر ہمارے آباواجداد نے اپنے سر چھپانے اور ذرائع معاش کیلئے استعمال کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 1981 میں ملک باران نے مذکورہ زمین پر اپنے بندات کے شپات کا دعوی کیا تھا جیسے 1985 میں اس وقت کے ڈویزنل مجسٹریٹ نے مسترد کرکے ہمارے حک میں فیصلہ دیا تھا تب سے ہمارے آباواجداد اس زمین پر، زرعی باغات لگا کر اپنا گزر بسر کررہے ہیں بعدازاں اس زمین کے باغات و نخلات کو واجہ عبدالرحمن والد صاحب داد نے اپنے فرزندان جو چار بھائی اور چار بہنوں پر مشتمل تھے انکے مابین تقسیم کیا۔

انہوں نے کہا کہ 20/25 سال پہلے ہم لوگوں نے اپنے زرعی باغات کو نخلات کو ختم کرکے چار دیواری بنا کر بطور گائے اور اونٹ کے دابے اور کباڑی کے طور پر استعمال کیا جب ہم نے اپنے زمین پر دوکانیں تعمیر کرنا شروع کیا تو مختلف قبضہ گیر گروپ اور لینڈ مافیا کی بری نظر لگ گئی اور قبضہ کرنے کی مختلف حیلے بہانے تلاش کرنا شروع کیا ہے جس میں سرفہرست شمس ولد عبدالحو سکنہ گرمکان جو خود کو سردار علی حیدر کا نمائندہ بتاکر قبضہ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہےحالانکہ مذکورہ زمین پر انکا کوئی تعلق نہیں ہے دوسری جانب علی احمد صابر علی پسران غلام یاسین اور زاکر ولد ماسٹر محمد حسین بھی رکاوٹ اور قبضہ کی سازش میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجگور انتظامیہ سے ہماری عرض ہے کہ جس پر انتظامیہ نے بھی قبضہ مافیا کی درخواست اور عرضی کو خارج کیا ہے لیکن گزشتہ شب لینڈ مافیا اپنی سازشوں میں ناکام ہونے کے بعد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر ہمارے تعمیر شدہ دوکانوں کو تھوڈ کر شدید نقصان دینے کے بعد چوروں کی طرح فرار ہوگئے اور ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان دیا ہے۔

انہوں نے پنجگور انتظامیہ سے فوری نوٹس اور قبضہ مافیا خلاف قانونی کاروائی اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔