تربت: سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق رامز خلیل کی لواحقین میت کے ہمراہ کوئٹہ روانہ

224

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ میں گذشتہ ہفتے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے فائرنگ کے واقعہ میں جانبحق ہونے والے کمسن بچے رامز خلیل کی لواحقین میت کے ہمراہ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کی طرف روانہ ہوگئے –

تین دنوں تک لواحقین نے تربت کے شہید فدا بلوچ چوک پر دھرنے دیا، تاہم کوئی اعلیٰ حکومتی وفد نے انکی مطالبات کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا –

پیر کے روز لواحقین میت کے ہمراہ کوئٹہ کی طرف روانہ ہوئے، آل پارٹیز کیچ نے سامی تک جلوس کی شکل میں قافلے کو رخصت کیا –

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیچ نے لواحقین کو منانے کی کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئے –

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس وقت لواحقین میت کے ہمراہ ضلع پنجگور پہنچ گئے ہیں –

خیال رہے کہ 2 اکتوبر کو تحصیل بلیدہ میں سی ٹی ڈی نے بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند کے گھر پر چھاپہ مارا اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ رامز خلیل جانبحق، ایک بچہ اور خاتون زخمی ہوگئے تھے اور خلیل رند کو فورسز اپنے ساتھ لے گئے –

اس واقعہ کے بعد حکومتی سطح پر کہا گیا دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بچے کی ہلاکت ہوا ہے –

تاہم لواحقین نے ان تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے –