بھائی کے جبری گمشدگی کے باعث والدین شدید کرب میں مبتلا ہیں – ظہور احمد بگٹی

181

میرے بھائی کو پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا ہے۔ بھائی کی جبری گمشدگی کے باعث والدین شدید صدمے کے باعث کرب میں مبتلا ہیں۔ یہ کہنا تھا ڈیرہ مراد جمالی کے رہائشی ظہور احمد بگٹی کا –

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے اپنے ویڈیو بیان میں ظہور احمد بگٹی کا کہنا تھا کہ میرے بھائی لقمان ولد شادمان بگٹی کو 2018 میں ربی کینال امیر نواز FC چیک پوسٹ چھتر چوکی ڈیرہ مراد جمالی سے لاپتہ کیا گیا-

انہوں کہا کہ حکومت عالمی انسانی حقوق کے اداروں اور فوج کے اعلی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہمیں بھائی کے حوالے معلومات فراہم کرے-

ظہور احمد کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھائی پر کوئی الزام عائد ہوتی ہے تو اسے عدالتوں پیش کرکے سزا سنایا جائے تاکہ والدین کو اس اذیت سے نجات مل سکے –