بولان میں پاکستانی فورسز پر بم حملہ

413

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں کچھی کے مقام پر پانی لیجانے والے فورسز اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔

اس حوالے سے تاحال حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا۔

گذشتہ روز ہرنائی میں ناکس ہزارہ ڈیم کے علاقے میں بھی پاکستانی فورسز کے پیدل گشت کرنے والے اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔