بولان حملہ میں پاکستانی فورسز کے دو اہلکار ہلاک کئے- بی ایل اے

307

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں بولان میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی-

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ کے مطابق انکے سرمچاروں نے آج بروز جمعہ بولان کے علاقے شاہرگ میں پانی لے جانے کیلئے جمع ہونے والے پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو ایک نصب بم حملے میں نشانہ بنایا۔

جیئند بلوچ کے مطابق شاہرگ میں کچھی کے پہاڑی مقام پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔

جئیند بلوچ نے مزید کہا آزادی کی حصول تک بلوچستان پر قابض افواج پر ہمارے حملے تواتر کیساتھ جاری رہینگے۔