بولان: تیسرے روز میں بھی فوجی آپریشن جاری

294

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی جانب سے آج تیسرے روز بھی فوجی آپریشن کی جارہی ہے۔

آپریشن کا آغاز گذشتہ دنوں کیا گیا جو آج بھی جاری ہے، آپریشن کی زد میں بزگر و گرد و نواح کے علاقے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ علاقوں میں مقامی آبادی فورسز اہلکاروں کے محاصرے میں ہیں۔

سرکاری حکام کی جانب سے آپریشن کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے جبکہ دور دراز علاقے ہونے اور آمد و رفت کے راستے بند ہونے سے تاحال جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔