بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کا غلام حسین شوہاز کے یاد میں تقریب

440

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کی جانب سے غلام حسین شوہاز کی یاد میں ایک ادبی پروگرام منعقد کیا گیا۔۔

پروگرام میں غلام حسین شوہاز کی بائیوگرافی اور بلوچی شاعری میں انکی خدمات پہ روشنی ڈالی گئی، پروگرام کے دوسرے حصے میں بلوچی و براہوئی زبان میں شاعری، گلوکاری جبکہ تیسرے حصہ میں نئے آنے والے ممبران کا تعارفی سیشن ہوا اور اختتام بلوچی چاپ پر ہوا۔

ادبی پروگرام میں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض معراج بلوچ اور نعیم بلوچ نے سر انجام دیے، غلام حسین شوہاز کی بائیو گرافی و ادبی خدمات پہ انیس بلوچ، معراج دیدگ اور فاروق بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ دوسرے حصے میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کے ممبران نے بلوچی و براہوئی زبان میں شاعری و گلوکاری کے ذریعے اپنے وطن اور زبانوں سے محبت کا اظہار کیا۔

پروگرام کے تیسرے حصے میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے توسط سے آنے والے نئے ممبران کا تعارفی سیشن ہوا۔ پروگرام کے آخر میں کونسل کے تمام ممبران نے بلوچی چاپ کے ذریعے بلوچستان کی ثقافت کو پنجاب میں بھی زندہ رکھا۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کونسل داخلوں، اسٹڈی سرکلز، طلباء کے بنیادی مسائل حل کرنے، زبان و کلچر کو پروموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ہر سال مختلف پروگرام بھی منعقد کرتی ہے جس میں اپنے تاریخی ہیروز کی زندگی اور ان کے کارناموں پہ ادبی پروگرامز اولین ترجیح ہوتی ہے۔ حالیہ پروگرام کا شمار بھی کونسل کی اسی ترجیح کو واضح کرتی ہے۔