بلوچستان یونیورسٹی کا طالب علم نوید احمد جبری طور پر لاپتہ

576

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی کے طالب علم کو گھر سے گرفتار کرکے لاپتہ کردیا –

ذرائع کے مطابق نوید احمد ولد حاجی غلام نبی کے گھر چھاپہ مار کر نوید احمد کو ماورائے عدالت گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واقع کی تصدیق کرتے ہوئے نوید احمد کے بڑے بھائی قمبر بلوچ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ سی ٹی دی اہلکاروں نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے گھر والوں کو زدکوب کیا اور ان کے چھوٹے بھائی نوید احمد کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ نوید احمد عامر بلوچ کے بھائی ہیں جن کی بازیابی کیلئے ان کی فیملی عرصہ دراز تک سراپا احتجاج رہی تھی۔

عامر بلوچ چند سال قبل بازیاب ہوگیا جبکہ آج ان کے دوسرے بھائی نوید احمد کو سی ٹی ڈی اہلکار حراست میں لیکر لے گئے۔ نوید احمد بلوچستان یونیورسٹی میں زیر تعلیم ایک طالب علم ہیں۔