بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالی، بی این ایم نے ستمبر کے مہینے کی رپورٹ جاری کردی

301

بی این ایم ماہ ستمبر رپورٹ: 40 سے زائد آپریشن، 61 جبری لاپتہ، 8 افرادفوج کے ہاتھوں قتل، 10 افراد کے قتل کے محرکا ت معلوم نہ ہوسکے، 11لاش برآمد۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری دل مرادبلوچ  نے ستمبر 2021 کی تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ستمبر کے مہینے میں بلوچستان کے طول و عرض میں پاکستانی فوج کے 40 آپریشنوں میں61 افراد جبری لاپتہ، 18 افراد قتل ہوئے، جن میں سے سات افراد پاکستانی فوج، اور ایک نوجوان کو فوج کے آلہ کار ڈیتھ سکواڈ نے قتل کیا۔ دس افراد کے قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔ 60 افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوئے جن میں 53 افراد پاکستانی فوج، 5 افراد سی ٹی ڈی جبکہ 3 افراد نامعلوم افراد کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوئے۔ کولواہ اور گچک کے متعدد گاؤں کو فوج نے جبری نقل مکانی کا حکم دے دیا۔ کیچ کے نواح میں آسکانی کے مقام پر پاکستانی فوج نے براہ راست فائرنگ کرکے ایک خاتون تاج بی بی کو قتل اور ان کے شوہر کو زخمی کر دیا۔ لیکن تمام ثبوتوں کی موجودگی میں انتظامیہ نے فوج کے بجائے نامعلوم افرادکے خلاف ایف آئی آردرج کرلی۔ 18 افراد پاکستانی فوج کی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگئے جن میں سے زیادہ تر اسی مہینے فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلوچ قومی تحریک کو زیر کرنے کیلئے بربریت و حیوانیت کی تمام حدود پار چکا ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ بلوچ کا گھر نہ اجڑتاہو، بلوچ کا قتل نہ ہو رہا ہو، بلوچ کے مال و متاع نہ لٹ رہے ہو۔ لیکن مجال کہ پاکستانی میڈیا ،عدلیہ اور سول سوسائٹی کی جانب سے ایک لفظ بولا جائے۔ اس سے یہی ثابت ہوتاہے کہ بلوچ اور پاکستان دو الگ الگ حقیقت ہیں جنہیں محض خون بہانے اکٹھے نہیں رکھا جاسکتا ہے۔

دل مراد بلوچ نے کہا پاکستان شائد یہ سمجھتا ہے کہ ظلم و بربریت سے بلوچ اقدار، نفسیات اورتحریک و تاریخ و تحریک سے شعوری وابستگی کو بربریت سے ختم کیا جاسکتا ہے لیکن دنیا میں زندہ قوموں کی تاریخ اور مزاحمت ایسی ہزاروں مثالوں سے بھری پڑی ہے کہ قوموں کواس طرح کی بہیمانہ بربریت وحیوانیت سے زیرنہیں کیا جاسکتا ہے۔ دور کی بات نہیں، یہی مظالم پاکستان ہی نے بنگلہ دیش میں ڈھائے لیکن بنگلہ دیش آج عالمی برادری کے صف میں باوقارانداز میں کھڑا ہے۔ مگر روسیاہی پاکستان کی مقدر ٹھہری۔ بلوچستان کے باب میں بھی پاکستان کاانجام مختلف نہیں ہوگا۔ یہی قانونِ فطرت ہے۔

انہوں نے کہا بلوچ انسانی حقوق کے تنظیموں کو بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر اپنی کاوشوں میں بدرجہ اتم بہتری اور جدت لانے کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک کے تمام جز بخوبی فعال نہیں ہوں گے تو بلوچ قوم کے مشکلات میں اضافہ ہی ہوگا۔

ذیل میں ستمبر2021 کے تمام واقعات تفصیل سے ملاحظہ فرمائیں:

ستمبر 2021

۔۔۔ مستونگ کے علاقے کردگاپ کے رہائشی دو نوجوان ذاکر بلوچ ولد محمد یوسف اور مدثر ولد ٹکری سیف اللہ سرپرہ کو پاکستانی فوج نے اس وقت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جب وہ نوشکی جارہے تھے۔

۔۔۔ خضدار کے تحصیل زہری میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے زہری تراسانی کے رہائشی عبدالنبی تراسانی ولد محمد یوسف کو ہلاک کر دیا ہے ۔محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے مستونگ اور کوئٹہ سے فورسز کے ہاتھوں 4 نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

۔۔۔کوئٹہ سے پاکستانی فوج نے مختلف گھروں پر چھاپے مارکر دو نوجوان فیاض بلوچ ولد حاجی محمد اعظم سرپرہ سکنہ جیل روڈ ہدہ اور جاوید شمس ولد شمس الحق سرپرہ سکنہ کیچی بیگ کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

۔۔۔چاغی کے تحصیل نوکنڈی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ انتظامیہ نے لاشوں کو تحویل میں لے کر دالبندین اسپتال منتقل کردیا ہے، انتظامیہ کے مطابق لاشیں مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں۔

۔۔۔ پنجگور کے علاقے وشبودمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حاجی موسی اوراس کے دو بیٹوں قدیر اور صغیر کوقتل کردیا،محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

2 ستمبر 2021

۔۔۔مشکے کے علاقے گجلی گاؤں کے تمام افراد کو پاکستانی فوج نے گرفتار کرکے جیبری منتقل کیا۔گاؤں والوں کے فون چھین کر ان کے رابطے منقطع کر دیے گئے ہیں۔گجلی سے علی احمد ولد عالم خان، حافظ حسن علی ولد ملا محمد علی، ھدا بخش ولدعبدالواحد، قادر بخش ولد عبدالحکیم ولدساہ جان ولدعبدالحکیم کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔گاؤں کے تمام افراد کی گرفتاری کے بعد ان کے گھر کے سامان اور مال مویشیوں کا دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں رہا۔

۔۔۔بزرگ بلوچ قوم پرست رہنماء سردار عطا اللہ مینگل نے جمعرات کی شام کراچی کے ایک نجی اسپتال میں آخری سانس لی۔ سردار مینگل طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔

۔۔۔ڈیرہ مرادجمالی کے شہید غفار سیال کرکٹ اسٹیڈیم میں نامعلوم افراد نے چاقو سے وار کرکے اسکول ٹیچر ہدایت شاہ کہری کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

3 ستمبر 2021

۔۔۔گوادرپاکستانی کے ہاتھوں جبری لاپتہ ماہی گیر اتحادگوادرکے جنرل سیکر ٹری یونس انوربازیاب کراپنے گھر پہنچ گئے۔

5 ستمبر 2021

۔۔۔ مستونگ کے علاقے دشت تیرہ میل میں لاوارث قرار دیئے جانے والی مزید تین لاشوں کی تدفین کردی گئی۔ لاشوں کی تدفین فلاحی ادارے کی جانب سے کی گئی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید 13 افراد کی لاشیں سول ہسپتال کوئٹہ میں شناخت کیلئے رکھی گئی ہے، شناخت نہ ہونے پر مذکورہ لاشوں کی بھی تدفین کی جائے گی۔

۔۔۔ کوئٹہ کلی سہراب قمبرانی سے پاکستانی فوج آٹھ نے کوہ پیما منصور قمبرانی، واسع قمبرانی، داؤد قمبرانی، زبیر قمبرانی، عزیر زہری، شکیل شاہوانی، عمیر زہری اور شبیر سمالانی کو حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا ۔ان نوجوانوں کوفوج نے ایک شادی کی تقریب سے حراست میں لیا۔

6 ستمبر 2021

۔۔۔ پنجگورکے علاقے گرمکان میں پاکستانی فوج نے ایک گھر پرچھاپہ مار کر دو نوجوان وقار ولد عبدالرشید اور سجاد ولد لعل بخش کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد جلیل احمد ولد رحیم بخش اور علاؤالدین ولد اختر کو قتل کردیا ہے۔محرکات معلوم نہ ہوسکا۔

7 ستمبر 2021

۔۔۔گچک کے علاقے سولیر ،ٹوبہ میں پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے لوگوں پر شدیدتشددکی ،تیارفصلوں اورٹریکٹر نذرآتش کیے اور رسول بخش نامی کوزخمی حالت میں حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

8ستمبر 2021

۔۔۔کیچ کے علاقے مند گیاب میں پاکستانی فوج نے نذر محمدکے گھرپرچھاپہ ماکراہلخانہ کوتشددکانشانہ بنایااور نذر محمدحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا

۔۔۔کیچ کے مرکزی شہرتربت کے ڈنک سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے ،ہلاکت کے محرکات اورشناخت نہ ہوسکی ۔

۔۔۔خاران کے علاقے اللہ آبادمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے فٹبالر سرفراز ناز ہلاک اوراس کے ہمراہ ہدایت اللہ شاہ زخمی ہوگئے ،محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔

9 ستمبر2021

۔۔۔۔ کوئٹہ سے پاکستانی فوج نے فخرالدین قمبرانی ولد نور احمد قمبرانی کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کوئٹہ سے گذشتہ ماہ 14اگست کوپاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے آفتاب قمبرانی بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے سامی میں رات دوبجے پاکستانی فوج نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر تین افراد خلیل ولد رحیم بخش، صمد ولد رحیم بخش اور غلام جان ولد صالح محمد سکنہ عمری کہن سامی کو جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچ کے مرکزی تربت آپسر میں پاکستانی فوج نے فاروق اسحاق کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔خضدارشہرمیں چمروک کے مقام سے پاکستانی فوج نے زاکر ولدمصطفیٰ کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

10 ستمبر 2021

۔۔۔ہرنائی کے علاقے شاہرگ پیڑی کور سےنصیب اللہ ولدخان محمد مزارانی کی لاش برآمد ہوئی ہے جوپانچ روز قبل گھرسے نکلنے کے بعد لاپتہ تھے ۔محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔

۔۔۔پنجگورکے علاقے خدابادان میں پاکستانی فوج نے ایک گھرپرچھاپہ مارکرایک نوجوان سجاد بلوچ کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا،جبری گمشدگی کاشکار سجاد شہید تابش عنایت کابھائی ہے ۔

11 ستمبر 2021

۔۔۔پنجگورکے علاقے گرمکان سے پاکستانی فوج نے تنزیر ولداقبال کو 12 جنوری 2019 کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔جس کی ان کے اہلخانہ نے آج تصدیق کی ہے ۔

۔۔۔بولان کے مختلف علاقے مچ،سارو، نیشنل، ٹکی وڈ، پنچ، سیکنی اوراردو باگ ، مشکےکے مغربی پہاڑی سلسلے اوربلیدہ میں پاکستانی فوج کابدترین آپریشن تین دن سے جاری ہے ۔زمینی فوج کے ساتھ ساتھ جنگی ہیلی کاپٹر بھی مختلف مقامات پرشیلنگ کررہے ہیں۔

12 ستمبر 2021

۔۔۔کیچ کے علاقے کلگ سامی میں پاکستانی فوج نے ایک کیمپ قائم کی ہے ۔

13 ستمبر 2021

۔۔۔پنجگورکے علاقے چتکان تار آفس کے رہائشی بی بی ستارہ غلام محمد نے پریس کانفرنس میں بتائی کہ میرے بھائی محمد رفیق ولد غلام محمد پیشہ کے لحاظ سے مزدور ہے اور وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہے وہ اپنے علاج کے سلسلے میں 11 ستمبر 2021 کو اپنے دیگر رشتہ داروں کیساتھ پنجگور سے کوئٹہ جارہا تھا کہ رات 12 بجے کے وقت ناگ کے مقام پر سیکورٹی فورسز نے میرے بھائی کو گاڑی سے اتار کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ چاغی کے تحصیل نوکنڈی کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوج نے بلوچوں کے چالیس سے زائد مال بردار گاڑیوں کو آگ لگا دی جبکہ 200 کے قریب گاڑیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ مذکورہ علاقہ افغانستان سے متصل سرحدی علاقہ ہے جہاں لوگوں کا ذرائع معاش سرحدی کاروبار سے وابستہ ہے۔

۔۔۔پنجگورکے علاقے گچککے مختلف گاوں میں پاکستانی فوج نے بندوق کے نوک پرجبری نقل مکانی کاشکاربنایا،خواتین وبچوں پرتشددکی ۔

14 ستمبر 2021

۔۔۔ کیچ کے علاقے تمپ کے رہائشی نوجوان اورنگ زیب کوپاکستان فوج نے تمپ کے سرحدی علاقے عبدوئی سے حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیااورنگ زیب تیل کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

۔۔۔ منگچرمیں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے جمعیت علمائے اسلام منگچر کے سرگرم رکن ڈاکٹر ظہیر لانگو ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔کوئٹہ سی ٹی ڈی نے ایک اور جعلی کارروائی میں بی ایل اے کے 2 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق ضلع پشین میں پاک افغان سرحدی علاقے میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ستی بم اور دھماکہ خیز مواد برآمدکر لئے،لیکن نہ ان کی شناخت ظاہرکی گئی اورنہ ہی میڈیاکے سامنے پیش کیاگیا۔

۔۔۔ پنجگورکے علاقے گرمکان سے پاکستانی فوج نے بابر ولد شاجی رحمت ،فہیم ولدشاہ جی حلیم کوحراست میں لے کر جبری لاپتہ کیا۔

۔۔۔نوشکی کے کالج سے نامعلوم مسلح افرادنے طالب علم سلمان مینگل کواغواء کرکے لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے مند میں ملوک ولد کریم بخش نامی شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

15 ستمبر 2021

۔۔۔کوئٹہ سے چار اور پانچ ستمبر کی درمیانی رات کلی قمبرانی شال سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کوہ پیما منصور قمبرانی، واسع قمبرانی، داؤد قمبرانی، زبیر قمبرانی، عزیر زہری، شکیل شاہوانی، عمیر زہری اور شبیر سمالانی ہو کر اپنے اپنے گھر پہنچ گئے –

۔۔۔کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پاکستانی سیکورٹی اداروں نے ایک بلوچ گھرانے پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور یاسر نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچکے علاقے سری شاپک میں پاکستانی فوج نے ایک گھرپرچھاپے کے دوران ھزار ھان ولد سید کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

16 ستمبر 2021

۔۔۔پنجگور کے علاقے پروم کلیری سے پاکستانی فوج ایک نوجوان احمد ولد خدا دادکو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

17 ستمبر 2021

۔۔۔خضدارشہرکے علاقے کھنڈ میں پولیس نے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہوئی۔ واقعے کے بعد لواحقین نے خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردیا اور احتجاج شروع کردی۔

۔۔۔پنجگور کے علاقے پروم سے پاکستانی فوج ایک نوجوان صوال جان ولد عرض محمد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

18 ستمبر 2021

۔۔۔سی ٹی ڈی نے کوئٹہ میں ایک مبینہ کارروائی میں ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری اور گولہ بارودبر آمدکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوسی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے مختیار خان سمالانی موٹر سائیکل پر کوئٹہ کی جانب آرہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے انہیں کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2ہینڈ گرینیڈ، 1580گرام بارودی مواد، 4فٹ پرائما کارڈ، 2ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے۔لیکن نہ گرفتارشخص کونہ میڈیااورنہ ہی عدالت میں پیش کیاگیاہے ۔

۔۔۔ پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد سےتعلق رکھنے والے دو نوجوان حمل اور ثناءاللہ ولد لال کو پاکستانی فوج نے بیسمہ سے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

۔۔۔گوادرسے آج تصدیق کی گئی ہے کہ عارف ولد درمحمدکو26 اگست ،عادل ولد نبی بخش کو27اگست اورعبدالمطلب ولدمحمدحسن کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔آواران کے مشکے گجلی سے 2 ستمبر 2021 کو پاکستانی فوج کے جبری لاپتہ علی احمد ولد عالم خان، حافظ حسن علی ولد ملا محمد علی، ھدا بخش ولدعبدالواحد، قادر بخش ولد عبدالحکیم ولدساہ جان ولدعبدالحکیم بازیاب ہوگئے ۔

19 ستمبر 2021

۔۔۔ بولان اور مچھ کے مختلف پہاڑی علاقوں ڈھڈر، پانچ، پیر مڑد، ترمڑ، جعفری اور گردنواح میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے ،زمینی فوج کو جنگی ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے ۔

۔۔۔ نال کے علاقے گروک میں کندڑی مشکے کے رہائشی دولت ولد گلداد کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔ دولت اپنے علاقے میں مال مویشی چراتے تھے اور گذشتہ چھ سالوں سے گروک کے گاؤں لیسو میں رہائش پذیر تھے جہاں وہ زمینداری کے پیشے سے وابستہ تھے ۔

20 ستمبر 2021

۔۔۔آواران کے مختلف علاقوں بانی جو، گندچائی اورگردو نواح کے دیگرعلاقوں میںہنوزپاکستانی فوج کی فوجی جاریت جاری ہے۔ فوج لوگوں کوتشددکا نشانہ بناکر جبری نقل مکانی کاحکم دے رہاہے کہ اپنے گھر بار خالی کرکے نقل مکانی کروبصورت دیگرتمام علاقہ مکینوں کو زبردستی بے دخل کیا جائے گا۔ گذشتہ شام گندچائی میں رشید ولد عیدو اور اسماعیل ولد عیدو کے گھر میں چھاپا مار کر گھر میں موجود گندم سمیت تما م اشیا فوجی گاڈیوں میں ڈال کر گشانگ آرمی کیمپ منتقل کیا گیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے بلیدہ مینازسےپاکستانی فوج نے ابراہیم نامی شخص کے گھرپرچھاپہ مارکراس کے نوجوان بیٹے ندیم کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔اوستہ محمد النور ھوٹل ھجوانی قبرستان سے ایک لاش برآمدہوئی ہے ،لاش شناخت نہ ہوسکی ۔

21ستمبر 2021

ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں بی ایل ٹی سے وابستہ سرمچار بابو علی مراد کی شہادت۔

۔۔۔کلات کے علاقے نیمرغ سمالو میں پاکستانی فوج کی آلہ کار ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں نے بابو علی مراد ولد درمحمد ساسو لی عرف ناصر کو شہید کردیا۔جن کاتعلق بلوچ لبریشن ٹائیگرسے تعلق تھا۔

۔۔۔ تربت شہر کے نواح میں آسکانی کے مقام پر فرنٹیئر کورپس ( ایف سی) کے اہلکاروں نے براہ راست فائرنگ کرکے ایک بزرگ تاج بی بی نامی خاتون کو قتل اور ان کے شوہر کو زخمی کردیا۔

22 ستمبر 2021

۔۔۔کیچ کے علاقے تمپ کوہاڑ سے 15 فروری 2019کوپاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ نیاز احمد ولد قاردر بخش بازیاب ہوگئے۔

۔۔۔ڈیرہ بگٹی کے علاقے مدرسہ دارالعلوم عثمانیہ پیرکوہ میں زیر تعلیم گمشدہ بچے کی لاش پیر کوہ سے کئی کلومیٹر دور ویران علاقے سے ملی۔ بچے کے والدین کا تعلق سنگسیلہ سے ہے۔بچے کے والد ملوک پیروزانی نے بچے کو مدرسے میں داخل کروایا تھا۔ جو چھ دیگر بچوں کے ساتھ مدرسے سے فرار ہوگیا۔مدرسے سے فرار ہونے کے بعد بچہ بھٹک کر دور ویرانے میں نکل گیا جہاں نامعلوم حالات میں بچے کی موت واقع ہوگئی۔

23 ستمبر 2021

۔۔۔کوئٹہ میڈکل انٹری ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء پر ایک مرتبہ مرتبہ پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ان پر تشدد کیا۔ تشدد سے 10 طالب علم شدید زخمی ہوئے۔ طالب علموں کو ہاتھ ، پاؤں اور سر پر چوٹیں آئیں جنھیں ہسپتال لے جاکر طبی امداد دیا گیا۔

۔۔۔خضدارگزگ سےپاکستانی فوج نے قمبر ولد پیری، ندیم ولد ابراہیم، عرفان زہری، استاد منیر رئیس ءُ قادر زہری کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا ۔آج صبح پاکستانی فوج نے تل گزگ میں قمبر ولد پیری پرچھاپہ مارا،لوگوں پرشدیدتشددکی اورگھرمیں لوٹ مارمچائی ۔

۔۔۔کوئٹہ سے پاکستانی فوج نے سماجی کارکن عرفان زہری کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کوئٹہ سریاب روڑ سے سی ٹی ڈی نے استاد منیر رئیس ولدشکر خان کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا ،منیر رئیس مسافر وین کا ڈرائیورہے ۔
۔۔۔خضدار کے علاقے زہری سے پاکستانی فوج سے قادر زہری نامی ٹیچر کوحراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔قادر زہری خضدار میں ایک ٹیوشن سینٹرمیں پڑھاتے ہیں ۔وہ 17 ستمبرکو کلات سے منگچر جارہے تھےکہ انہیں حراست میں لیاگیا۔

24 ستمبر 2021

۔۔۔گوادرمیںسی ٹی ڈی نے گوادر میں گذشتہ ماہ چینی انجینئرز پر ہونیوالے خودکش حملے کے تین سہولت کاروں سمیت ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق حملے کا ماسٹر مائنڈ رسول بخش ایرانی علاقے چاہ بہار کا رہائشی ہے، خودکش حملہ آور کو بھی ایران سے لایا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم عارف ولد در محمد عرف درا اورشعیب ولد عزت نے ان چیزوں کا انکشاف کیا ہے، لیکن ان میں سے کسی کو میڈیاکے سامنے پیش نہیں کیاہے ۔

۔۔۔نوشکی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ،پاکستانی فوج نے جمعہ کی روز علی الصبح نوشکی کے پہاڑی سلسلوں میں آپریشن کا آغاز کیا ہے،آپریشن میں زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں، پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں نے بمباری بھی کی ہے جبکہ زمینی فوج کے ساتھ ڈیتھ اسکواڈکے کارندے بھی آپریشن میں شامل ہے۔

25 ستمبر 2021

۔۔۔ خاران اور نوشکی کے درمیانی علاقے بڈو کہور سوماری سینکری کورکی اور سیاہ لوپ کے مقام پہ پاکستانی فوج کے جھڑپ میں سرمچارسنگت نودان بادینی عرف حمل بلوچ شہید ہوگئے ،جن کاتعلق یونائیٹڈ بلوچ آرمی سے تھا۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے تربت سلالہ بازار سے پاکستانی فوج سرفراز ولد حاجی غلام حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے، مذکورہ شخص کولواہ کے علاقے ڈنڈار کا رہائشی ہے اور پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہے۔

26 ستمبر 2021

۔۔۔کیچ کے علاقے مندگیاب سے ولی داد عرف واجو ولد کلمیر کی لاش ملی ہے جس کی موت گولی لگنے سے واقع ہوئی ہے۔محرکات معلوم نہ ہوسکے ۔

گوادرسے نیشنل پارٹی بلوچستان کی ورکنگ کمیٹی کے ممبر اور گوادر کے معروف تاجر آدم قادر بخش کے دوکان سے نامعلوم افرادنے ان کے چچازادبھائی نور محمد ولد کریم بخش بلوچ اوردکان کاملازم ناصر نکوحراست میں لے جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔لسبیلہ کے علاقہ ساکران تھانہ کی حدود سے گڈانی موڑ کے قریب باگڑھ کے مقام سے دو نامعلوم افراد کی نعش برآمد، شناخت نہ ہونے کے سبب نعشوں کو ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا ۔

۔۔۔کوئٹہ ،طلبا احتجاج میں شامل بی ایس اوکے متحرک کارکن حانی بلوچ انتقال کرگئے ،بتایاجارہاہے کہ پہلے سے ناسازطبیعت کے ساتھ حانی بلوچ احتجاج میں شامل تھیں اورگذشتہ دنوں پولیس کی آنسو گیس، لاٹھی جارج اور تشدد سے زخمی ہوگئے تھے۔

28 ستمبر 2021

۔۔۔ گوادر کے علاقے مونڈی سے پاکستانی فوج نے بائیس سالہ سرفراز ولد محمد عصاء سمیت تین افراد کو حراست میں لینے کے بعدجبری لاپتہ کردیادیگردو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

۔۔۔نوشکی اور خاران کے پہاڑی علاقے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہیدہونے والے سرمچارنودان بلوچ ولد کامریڈ حمید بلوچ اور ریحان بلوچ ولد شوکت بادینی کے میت پاکستانی فوج نے ورثانے حوالے کرنے سے انکارکردیاہے۔

۔۔۔مستونگ سے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ ہونے والے نوجوان بازیاب ہوگئے۔ بازیاب ہونے والے نوجوان بابل بنگلزئی کو رواں سال 10اگست کو مستونگ سے فورسز اور سیکورٹی اداروں نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔

۔۔۔ جھاؤ اور نوندڑہ کے درمیانی پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج شندی کے راستے سے داخل ہوکرآپریشن کررہاہے اس آپریشن میں مقامی ڈیتھ سکواڈبھی شامل ہے ۔

۔۔۔ کولواہ کے علاقے جت کےگاؤں اورپہاڑی سلسلے میں پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پرآپریشن کاآغازکردیا۔

29 ستمبر 2021

۔۔۔کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے زیرو پوائنٹ کے مقام پر 26 مارچ 2021 کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کاشکارکیچ کلاتک سے تعلق رکھنے والے سیدحاصل بازیاب ہوگئے ۔

۔۔۔ قلات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد حاجی محمد آ عظم اورحاجی خدائے دوست ہلاک کردیا ،محرکات معلوم نہ ہوسکے۔
۔۔۔ بولان کے علاقے بزگرسمیت متعدد علاقوں میں پاکستان آرمی نے فضائی آپریشن شروع کی ہے، اور مختلف علاقوں میں شیلنگ بھی کی ہے۔ اس آپریشن میں آٹھ کے قریب ہیلی کاپٹربھی ہیلی کاپٹربھی حصہ لے رہے ہیں ۔

۔۔۔ نوشکی اور خاران کے پہاڑی سلسلے میں 24 ستمبر بروز جمعہ بڈو ڈور (نالہ) سے متصل علاقے سُوماری میں سیاہ لوپ کے مقام پر پاکستانی فوج کے ساتھ ایک طویل جھڑپ میں بلوچ لبریشن آرمی کے پانچ سرمچار کمانڈر گنجل عرف کامریڈ مزار، نزیر عرف سنگر، فیصل عرف یاسر، کلیم عرف بولانی، اور ریحان عرف مہروان شہید ہوگئے ۔

30 ستمبر 2021

۔۔۔آواران اورکولواہ کے مغربی پہاڑی سلسلے میں پاکستانی فو ج نے بڑے پیمانے پرآپریشن کاآغازکردیا،آواران میں بزاداد کلی میں پاکستانی فوج نے تمام لوگوں کواکٹھے کرکے تشددکاشکاربنایا۔