بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں پاکستان فوج کے میجر سمیت 6 افراد ہلاک

272

فائرنگ و روڈ حادثات پیر کے روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آئیں ہیں-

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات میں مجموعی طور چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بچے سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں-

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے کلی نیچاری میں پیر کی شام فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے –

ہلاک ہونے والے افراد میں بلوچستان اسمبلی کے سابق وزیر عبدلرحمان کھیتران کے بیٹے میجر طاہر بھی شامل ہیں –

ذرائع کے مطابق میجر طاہر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زیادہ خون بہنے کی وجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے –

کلی نیچاری واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک ٹرانسپورٹر بھی شامل ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات مقامی پولیس کررہی ہے –

فائرنگ کا دوسرا واقع خضدار شہر میں جھالاوان کمپلیکس کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص محمد جان ولد حکیم ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں –

مقامی انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے –

دریں اثناء ضلع مستونگ کے قریب کار و موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں –

مستونگ ٹریفک حادثے میں زخمی افراد کو غوث بخش میموریل اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نوشکی میں موٹر سائیکل تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شخص ہلاک ہوا-