بلوچستان: فائرنگ و روڈ حادثات میں 3 افراد ہلاک، 9 زخمی

302

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں پیش آنے والے روڈ حادثات و دیگر واقعات میں مجموعی طور پر تین افراد ہلاک جبکہ خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں –

تفصیلات کے مطابق مند سے کراچی جانے والی العباس ٹرانسپورٹ کی بس وندر کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں محمد امین نامی مسافر جانبحق جبکہ متعد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے –

وندر حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اختر ولد شیر محمد سکنہ تمپ، حاصل خان ولد بلال سکنہ مشکے آواران، دوگل زوجہ نوربخش قوم بلوچ سکنہ تمپ، مہر جان زوجہ محمد سعید قوم بلوچ تمپ، نسیرین زوجہ وارث، روقیہ زوجہ اختر، غلام حیدر اور عبدالمجید کے ناموں سے ہوئے ہیں –

دوسرے واقعہ میں تربت کے علاقے گوکدان میں موٹرسائیکل و کار گاڑی میں تصادم کے نتیجے کے میں موٹرسائیکل سوار عبدالوہاب ولد مجاہد جان کی باری ہار گئے۔

دریں اثناء آواران کے علاقے جھاؤ کورگی کے مقام پر اشرف نامی شخص نے فائرنگ کرکے سخی داد کو قتل کردیا جبکہ اسکے ہمراہ محمود فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں –

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی اور لاش کو ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا ہے اور ملزم کے گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں –