افغانستان کے جنوبی شہر کندھار میں امام بارگاہ میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی نے کہا کہ حکام دھماکے کی تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں۔
مقامی صوبائی کونسل کے ایک سابق رکن نعمت اللہ وفا نے بتایا کہ مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بھاری جانی نقصان ہوا تاہم فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں تاہم مقامی ذرائع کا بتانا ہے کہ دھماکے میں 30 کے قریب افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئیں ہیں۔
یاد رہے گذشتہ جمعے کو بھی شمالی شہر قندوز میں ایک مسجد میں بم دھماکے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ قندوز دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔