آواران جھڑپ میں چار مشتبہ افراد مارے گئے، آئی ایس پی آر کا دعوی

842

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق آج بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز و مسلح افراد کے مابین شدید نوعیت کی چھڑپ ہوئی۔

آئی ایس پی آر ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ فورسز کے ساتھ چھڑپ میں چار مسلح افراد مارے گئے ہیں۔

تاہم جھڑپ میں مارے جانیوالے والے افراد کا تعلق کس گروپ سے ہیں اسکی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع نے جھڑپ میں دونوں جانب سے جانی نقصانات کی اطلاع دی ہے تاہم آئی ایس پی آر نے فورسز کے جانی نقصانات کی تفصیل میڈیا میں شائع نہیں کی ہے۔ دوسری جانب کسی بھی بلوچ مسلح تنظیم کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔