آئی پی ایل: چنائی سپر کنگز کو راجھستان کے سامنے شکست

317

انڈین پریمیئر لیگ میں راجستھان رائلز نے چنائی سپر کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔

فاتح ٹیم نے 190 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 47 ویں میچ میں چنائی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

اوپنر رتوراج گیاکد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 101 رنز بنائے۔ راہول ٹویٹا نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

جواب میں راجستھان رائلز نے مطلوبہ ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

شیوم ڈوبے نے 64 اور یشوی جیسوال نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

راجستھان کی اس ایونٹ میں 12 میچ کھیل کر پانچویں فتح ہے۔