گوادر میں نصب محمد علی جناح کا مجسمہ دھماکے سے تباہ

890

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے میرین ڈرائیو پر نصب محمد علی جناح کے مجسمے کو بم سے اڑا دیا گیا ہے –

تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح مجسمہ دھماکے سے تباہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجسمے کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا جس کو ٹائم بم سے اڑا دیا گیا۔

بانی پاکستان محمد علی جناح کا مجسمہ رواں سال کے جون میں گوادر کے میرین ڈرائیو پر نصب کیا گیا تھا جسے آج ایک بم دھماکے سے تباہ کیا گیا۔

دھماکہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت ترین چیکنگ شروع کر دی ہے۔

مجسمے کو بم سے اڑانے کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ رپیلکن آرمی نے قبول کرلی ہے –

تنظیم کے ترجمان بیبگر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح کو بلوچستان میں نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاسکتا ہے، یہاں انکی مجسمہ اور نظریہ کی کوئی ضرورت نہیں ہے –