گوادر میں سیل فون ٹاور کی مشینری کو نذرآتش کرنیکی ذمہ داری لیتے ہیں،بی ایل ایف

427

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے گوادر کے علاقے زیارت مچی میں یوفون کمپنی کی سیل فون ٹاوراوراس کی مشینری کوایک بار پھر نقصان پہنچانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ دو ہفتہ پہلے بھی اس ٹاور پر حملہ کرکے مشینری جلا دی گئی تھی۔ اس کی دوبارہ مرمت کرکے اسے پاکستانی فوج کی سیکورٹی میں دے دیا گیا ہے جو راتوں کو اس پر پہرہ دیتے ہیں۔ سرمچاروں نے دو ستمبر کو شام پانچ بجے حملہ کرکے اسے ایک دفعہ پھر جلا کر ناکارہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف قابض فورسز سی پیک روٹ پر مقامی آبادیوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے تو دوسری جانب اپنی فورسز کو تحفظ دینے کے لیے موبائل فون ٹاورز کی جال بچھا رہی ہے۔ یہ کمپنیاں قابض کو فائدہ کو پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔