محمد علی جناح نے جس دھوکہ اور فریب سے بلوچ وطن کی آزاد حثیت ختم کی اس دن سے بلوچ محمد علی جناح کو نفرت اور حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ بیبگر بلوچ
بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج صبح گوادر میرین ڈرائیو پر نصب انگریز سامراج کے ایجنٹ محمد علی جناح کے مجسمہ کو بارودی مواد لگاکر تباہ کردیا جسکی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ محمد علی جناح کو خان اف قلات احمد یار خان نے انگریز سامراج کے سامنے آزاد بلوچ ریاست کی جغرافیائی حیثیت کا مقدمہ لڑنے کیلئے اپنا وکیل مقرر کیا تھا لیکن اس مکار اور دھوکہ باز انسان نے انگریز سامراج کی جانب سے قائم کردہ نومولود ملک پاکستان فوج کے ذریعے بلوچ وطن پر فوج کشی کرکے اس کی آزاد حثیت کو ختم کردیا اور بزور طاقت ایسے غیر فطری نومولود پاکستان میں شامل کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سے لیکر آج تک بلوچستان میں محمد علی جناح کو ایک دھوکہ باز اور مکار حکمران کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ریاست اپنی جھوٹے تعلیمی نصاب میں ہمارے مستقبل کے سامنے محمد علی جناح کو ایک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی جو ناکام کوشش کررہا ہے بلوچ فرزند ایسے مکارانہ نصاب اور محمد علی کی اصلیت سے بخوبی واقف ہیں کیونکہ یہ نسل ایک پر آشوب دور میں جوان ہورہے ہیں ۔
بیبگر بلوچ نے کہا کہ جہاں بیرونی دشمن نے اس کے وطن کو اصل باسیوں کیلے نوگو ایریا بنادیا ہے وہ غلامی کے اس احساس سے بخوبی آگاہ ہیں جہاں گوادر کے باسی ایک لیٹر پانی کیلے آئے روز سراپا احتجاج ہیں دوسری جانب نام نہاد سی پیک اور سرمایہ داری کے نام پر بلوچ شناخت کے خلاف ایک تاریخی کھیل کھیلا جارہا جس کے خلاف بلوچ مزاحمت ایک سیسا پلاہی دیوار ثابت ہوگی۔