گوادر: فورسز کے ہاتھوں تین افراد حراست بعد لاپتہ، ایک شخص بازیاب

336

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا جبکہ فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ایک شخص بازیاب ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مغرب کے وقت پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے گوادر کے علاقے مونڈی سے تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

حراست بعد لاپتہ ہونے ایک نوجوان کی شناخت سرفراز ولد محمد عصاء کے نام سے ہوئی ہے جو بائیس سال کا ہے جبکہ اس کے ہمراہ لاپتہ ہونے والے دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

دریں اثنا مستونگ سے 10 اگست کو سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پرلاپتہ ہونے والے بابل بنگلزئی بازیاب ہوگئے۔

لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے بابل بنگلزئی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت دیگر لاپتہ کی بازیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کرانے میں بھی اپنی کردار ادا کرے گی۔