گوادر اور کیچ سے چار افراد لاپتہ

308

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے اتوار کے روز مسلح افراد تین افراد کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے –

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل پارٹی کے رہنماء گوادر کے تاجر آدم قادر بخش کے کزن سمیت دوافراد کو اغوا کرکے لے گئے ۔

مغوی نور محمد ولد کریم بخش بلوچ آدم قادر بخش کے کزن اور دوسرا دوکان کے ملازم ناصر نامی شخص ہے جن کو آج اتوار کے سہ پہر تین بجے آدم قادر بخش کے دوکان سے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اغواء کار سفید کلر کی کورولا گاڑی میں آئے تھے جن کے آگے نمبر پلیٹ تھا اور پیچھے نہیں لگا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ مہینے بھی گوادر سے تین افراد کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا گیا تھا اور بعد ازاں ان میں َسے دو نوجوانوں کی گرفتاری کو گذشتہ روز سی ٹی ڈی کی ایک کاروائی کے دوران پیش کیا گیا –

دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاب کے علاقے تل کے رہائشی قمبر ولد پیری کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا –

ذرائع کے مطابق قمبر ولد پیری کو تین دن قبل سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے گھر سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے –

بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ انتہائی سنگین ہوتا جارہا ہے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں بلوچستان میں لوگوں کی جبری گمشدگیوں کا ذمہ دار پاکستانی خفیہ اداروں پر عائد کرتے ہوئے لوگوں کی بازیابی کا مطالبہ کررہے ہیں –