کیچ میں ایک شخص کی خودکشی

546

خودکشی کا واقعہ تربت کے علاقے گلشن آباد میں پیش آیا ہے اور خودکشی کرنے والے شخص کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ نشے کا عادی تھا۔

خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت چاکر ولد گل شیر کے نام سے ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا ہے جنہیں گذشتہ روز مقامی قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مذکورہ شخص کے مزید تین بھائی بھی منشیات کے عادی ہیں۔

خیال رہے کہ ضلع کیچ میں ایک ہی ہفتے کے دوران یہ خودکشی کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ضلع کیچ کے تحصیل مند بھی ملوک ولد کریم بخش نامی شخص نے خودکشی کرلی تھی۔