بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نےکہا بی ایل اے کے سرمچاروں نے کوئٹہ میں قابض پاکستان کے پولیس فورس کے ایگل اسکواڈ کو ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ قابض فورسز کو موسیٰ کالونی کے قریب سریاب روڈ پر اس وقت سرمچاروں نے نشانہ بنایا جب وہ دو موٹر سائیکلوں پر گشت کررہے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے سے ایک موٹر سائیکل پر سوار دونوں اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر سوار دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قابض دشمن کے پولیس فورس کا ذیلی ادارہ ایگل اسکواڈ بلوچ عوام کو جگہ جگہ تلاشی کے نام پر روکنے اور عوام کی ہتک عزت مجروح کرنے میں ملوث رہا ہے جبکہ بلوچ نوجوانوں کو حراست میں لیکر جعلی مقابلوں میں انکی قتل میں ریاستی دہشت گرد ادارے سی ٹی ڈی کی معاونت کرتا رہا ہے۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بی ایل اے ریاستی فورسز اور ان کو معاونت فراہم کرنے والے مقامی فورسز سے بلوچ عوام پر ہونے والے ظلم کا حساب ضرور لے گی۔