کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ اہلکاروں پر بم حملہ

381
file photo

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کا ہدف ایگل اسکواڈ کے اہلکار تھے۔

دھماکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ موسیٰ کالونی کے قریب ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت ایگل سکواڈ کے اہلکار گشت کر رہے تھے۔ دھماکے کا نشانہ پولیس اہلکار تھے۔

دھماکے میں اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے دو اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ پولیس ذرائع  کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔