کوئٹہ : منیب بڑیچ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

357

پاکستانی فورسز نے گھر پہ چھاپہ مار کر منیب بڑیچ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق چار ستمبر کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ سریاب روڈ پہ بلوچستان یونیورسٹی کے بمقابل واقع علاقے شفیع کالونی میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوعمر منیب علی بڑیچ ولد نور علی بڑیچ کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیا ۔

منیب علی کوئٹہ ڈگری کالج میں ایف ایس سی طالب علم ہے ۔

خاندانی زرائع نے منیب علی بڑیچ کے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منیب علی کو رہا کیا جائے ۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والوں نوجوانوں کو سی ٹی ڈی کی جانب سے جعلی مقابلوں میں بھی قتل کا سلسلہ جاری ہے ۔

بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ جبری گمشدگیوں کے خلاف کوئٹہ و کراچی میں گذشتہ ایک دہائی سے پرامن احتجاج ماما قدیر بلوچ اور نصر اللہ بلوچ کی سربراہی میں جاری ہے ۔