بلوچستان کے ضلع کاہان کے علاقے کرمو وڈھ میں پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاعات ہیں –
ذرائع کے بدھ کی شپ نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم ابتدائی طور پر جانی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے –
دریں اثناء بلوچستان کے ضلع کیچ کے سرحدی علاقے زامران نرم میں لد کور کے مقام پر نامعلوم افراد نے ایف سی کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا –
دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کیے گئے ہیں –
مذکورہ علاقوں میں اس سے پہلے بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے پاکستانی فورسز پر حملے کیے ہیں –