پنجشیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا – افغان طالبان ترجمان

447

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے، جہاں احمد مسعود کی سربراہی میں ایک مزاحمتی فرنٹ طالبان کے خلاف برسر پیکار تھا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پنج شیر کے لوگوں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے ساتھ کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ’سب ہمارے بھائی ہیں۔ ایک ملک اور ایک ہدف کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔‘

مزید کہا گیا: ’اس فتح کے ساتھ تمام ملک جنگ سے نکل آیا ہے، لہذا اب ہم آزادی، خودمختاری اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزار سکیں گے۔‘

آزاد ذرائع سے ذبیح اللہ مجاہد کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی، دوسری جانب مزاحمتی فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود کی جانب سے بھی تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔