ٹانک: فورسز اور مسلح افراد میں جھڑپ، فوجی کیپٹن ہلاک

521

خیبر پختونخواہ میں مسلح افراد اور پاکستان آرمی کے مابین جھڑپ میں پاکستان آرمی کا کیپٹن ہلاک ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی نے مشکوک افراد کے موجودگی پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کا آغاز کیا دوران آپریشن مسلح افراد اور فورسز کے مابین جھڑپ میں ایک کیپٹن ہلاک ہوگیا۔

ہلاک فوجی کیپٹن کی شناخت سکندر سہیل کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع ساہیوال کا رہائشی ہے۔

پشاور میں مکین ایک صحافی کے مطابق حملے میں ایک مسلح گروہ کا کمانڈر بھی ہلاک ہوا ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔