شہداد کوٹ میں آئل ٹینکروں پر حملہ، 2 ڈرائیور ہلاک، ایس آر اے نے ذمہ داری قبول کرلی

668

سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ میں گذشتہ رات نامعلوم افراد نے تیل لے جانے والی ٹینکروں کو فائرنگ کرکے نشانہ بنانے کے بعد نظر آتش کردیا۔

سندھ میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ایس آر اے ترجمان سوڈھو سندھی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دینار برڑو کے علاقے میں مزارانی آئل اور گیس فیلڈ سے پنجاب تیل لے جانے والی پاکستان آرمی کے “شاہیں آئل ٹینکروں” پر حملہ کرکے جلانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، حملے میں دو ٹینکر ڈرائیور مارے گئے ہیں اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کے وسائل کی لوٹ مار، زمینوں پر قبضے اور غیر سندھی آبادکاری کے خلاف سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔