بلوچستان کے ضلع خضدار میں مسلح افراد نے لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کرکے ایک لیویز اہلکار کو زخمی کردیا جبکہ جوابی فائرنگ میں مبینہ حملہ آور ہلاک ہوا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ تحصیل نال کے علاقے ہزار گنجی میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار محمد عارف زخمی ہوا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ میں مبینہ حملہ آور بھی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔
لیویز کے مطابق حملہ آور پہلے سے اشتہاری ملزم تھا جو مفرور تھا جسکی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔