جام شورو: بلوچ طلباء سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

439

سندھ یونیورسٹی جامشورو کے مختلف طلباء تنظیموں نے کوئٹہ میں پی ايم سی PMC پالیسیوں اور زيادتيوں کے خلاف سراپا احتجاج بلوچ طلباء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی نکالی۔

ریلی بلوچ طلباء پر فورسز کی طرف سے شيلنگ، لاٹھی چارج اور بلوچ طلباء کے حق ميں سندھ یونیورسٹی جامشورو میں آرٹس فيکلٹی سے سی۔ايل تک نکالی گئی۔

جس ميں سندھ يونيورسٹی کی شاگرد جماعتوں جئے سندھ اسٹوڈنٹ فيڊريشن (آزاد)، جساف (آريسر)، سپاف، آل اسٹوڈنٹس ايکشن کمیٹی، سندھ شاگرد سَبھاء اور مھران اسٹوڈنٹس کونسل سميت سندھ یونیورسٹی کے دیگر طلباء نے شرکت کی-

اس موقع پر طلباء رہنماؤں نے کہا کہ جو کوئٹہ ميں بلوچ طلباء کے ساتھ واقعہ پيش آيا ہے وه انتہائی افسوسناک ہے جس کی ہم سخت لفظوں ميں مذمت کرتے ہيں-

انہوں نے طلباء رہنماء حانی بلوچ کی موت کو اس فرسوده نظام کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہيں کے طلباء رہنما حانی بلوچ کے قتل کی شفاف انکوائری کروائی جائے اور پی ايم سی کے شفاف نتائِج جاری کئے جائيں ورنہ دوسری صورت ميں احتجاج کا دائره بڑھايا جائيگا-

طلبہ رہنماؤں نے کہا کے بلوچ طلباء ہمارے بھائی ہيں بلوچ طلباء کے جائز حقوق کے ليئے ہم ہر ممکن جدوجہد کريں گے اور ہر قدم پر ہمارا ان سے بھرپور ساتھ رہيگا-