بولان کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری

675

بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج آپریشن جاری ہے جس میں فورسز کو فضائی کمک حاصل ہے۔

فوجی آپریشن کا آغاز آج صبح کیا گیا، فوجی آپریشن بولان اور مچھ کے مختلف پہاڑی علاقوں ڈھڈر، پانچ، پیر مڑد، ترمڑ، جعفری اور گردنواح میں کی جارہی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کا بتایا کہ آج صبح پاکستان فوج کی بڑی تعداد مختلف اطراف سے گاڑیوں میں مذکورہ علاقوں میں پہنچی جبکہ ان کو فضائی کمک بھی حاصل ہے جن میں گن شپ ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

گذشتہ ہفتے بھی بولان کے مختلف علاقوں میں فضائی آپریشن کی گئی، دوران آپریشن ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے مقامی افراد کے مال مویشی ہلاک ہوئے تھے۔

حکام نے فوجی آپریشنوں کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔