بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی آپریشن آج دوسرے روز جاری ہے جس میں زمینی فورسز کو فضائی مدد حاصل ہے۔
فوجی آپریشن کا آغاز گذشتہ روز علی الصبح بزگر و گرد و نواح کے علاقوں میں کئی گئی جہاں مختلف مقام پر ہیلی کاپٹروں نے فوجی اہلکاروں کو اتارا جبکہ اس دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ آپریشن میں مصروف اہلکاروں نے عارضی کیمپ کردیئے ہیں جبکہ آج صبح ایک دفعہ پر ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقوں کی جانب دیکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں اس وقت پاکستان آرمی نے بڑے پیمانے کی زمینی و فضائی آپریشن کا آغاز ہے۔ بولان میں جاری آپریشن میں تاحال کسی قسم کی گرفتاری اور جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔