بلیدہ : پاکستانی فورسز پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاع

368

بلیدہ و پروم کے درمیانی علاقے میں نامعلوم افراد کا پاکستانی فورسز پر حملہ، حملے کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان اٹھانے کی اطلاع ۔

علاقائی زرائع کے مطابق حملہ بلیدہ اور پروم کے درمیانی علاقے پالنگج سردکیں آپ کے مقام پر ہوا ہے جہاں مسلح افراد نے فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصان کا سامنا رہا ، تاہم انتظامیہ یا عسکری ذرائع کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں ،تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔