بلوچستان حکومت کا سرکاری ملازمین کو پاکستان زندہ باد رنگ ٹون لگانے کی ہدایت

429

بلوچستان حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے حوالے سے ایک انوکھا فیصلہ، سرکاری ملازمین کو اپنے موبائل فونز پر “پاکستان زندہ باد” رنگ ٹون لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری افسران اور ملازمین اپنے موبائل فون پر “پاکستان زندہ باد” کی رنگ ٹون لگائیں۔

اس حوالے سے بلوچستان کے محکمہ نظم و نسق کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں صوبے کے تمام سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ناصرف خود اپنے موبائل فون پر “پاکستان زندہ باد” کی رنگ ٹون لگائیں، بلکہ اپنے ماتحت سرکاری ملازمین سے بھی فیصلے پر عملدرآمد کروائیں۔

یہ ہدایت تمام محکموں کے سیکریٹریز ایڈیشنل سیکریٹریز، ڈپٹی سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس فیصلے کی سختی سے تعمیل کریں جبکہ ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی یہ ہدایت نامہ بھیجا گیا ہے –

ہدایت نامے میں موبائل فون پر “پاکستان زندہ باد” رنگ ٹون لگانے کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا ہے۔