ایک سال سے لاپتہ بیٹے عبدالرزاق بنگلزئی کو بازیاب کیا جائے – والدہ

182

سات نومبر 2020 کو مستونگ میں شنگی روڈ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے عبدالرزاق بنگلزئی ولد عبدالرشید بنگلزئی تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔

عبدالرزاق کی والدہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے پاس اپنے بیٹے کا کیس رجسٹرڈ کرتے ہوئے کہا ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے میرا بیٹا تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔

انہوں نے مزید کہا بغیر نمبر دو ٹو ڈی گاڑیوں میں سوار مسلح نقاب پوش فراد نے بیٹے کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا جس کو پورے شنگی بازار اور شہر کے لوگوں نے دیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اغواء ہونے کے گواہ موجود ہیں مگر سب ڈرتے ہیں اگر ہم نے گواہی دی تو ہمیں اٹھایا جائے گا یا نقصان پہنچائینگے۔ انہوں نے کہا ہم اتنے وقت سے اس لئے خاموش تھے کہ ہمیں متواتر دھمکیاں مل رہی تھی اس لئے ہم خاموش تھے۔