آواران و تربت میں پاکستانی فوج پر حملوں میں متعدد اہلکار ہلاک کئے – بی ایل ایف

397

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی شام ساڑھے آٹھ بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں سنیما چوک پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم پھینکا جس سے دو اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے ضلع آواران میں قابض فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی شام پانچ بجے جھاؤ کے علاقے نوندڑہ میں نوکو ہوٹل کے مقام پر قائم فوجی چوکی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔